: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،15نومبر(ایجنسی) مرکزی حکومت نے ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر منگل دیر شام پانچ سال کا بین لگا دیا. ذاکر کے ادارے پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے. اس کے پہلے ذاکر نائیک کے این جی او پر بیرون ملک سے چندہ لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی.
ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اس وقت گھیرے میں آ گئی تھی جب بنگلہ دیش میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے
دوران دہشت گرد نے ذاکر نائیک کی تقاریر کا حوالہ دیا تھا. وزارت داخلہ دہشت گردی قانون کے تحت ذاکر نائیک کے ادارے پر پابندی لگانے جا رہی ہے. ذرائع کی مانیں تو اسکو لے کر کابینہ کی میٹنگ کے لئے وزارت داخلہ نے مسودہ بھی تیار کر لیا ہے.
جانچ میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ ذاکر نائیک کے ادارے پیس ٹی وی سے تعلق رکھتی ہے. ذاکر نائک نے غیر ملکی اکاؤنٹ سے پیس ٹی وی کو پیسہ بھی بھیجا ہے. آپ کو بتا دیں کہ پیس ٹی وی پر دہشت گردی کا پرچار کرنے کا الزام ہے.